اشتہار

راشد لطیف نے پاکستانی بیٹرز کے بارے میں کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان کی سنچری کے لیے قومی بیٹرز کی سست بیٹنگ پر کڑی تنقید کی ہے۔

گزشتہ پیر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو دو سے برابر کردی۔ کیوی ٹیم نے 190 سے زائد رنز کا ہدف با آسانی عبور کرلیا۔ میچ میں پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 98 رنز کی اننگ کھیلی اور صرف دو رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔

راشد لطیف نے مذکورہ میچ میں محمد رضوان کی بیٹنگ اور سنچری کو ترجیح دینے پر پاکستانی بیٹرز پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ذاتی کارکردگی پر ٹیم کو ترجیح دینا کامیابی کا باعث بنتا ہے لیکن پھر بھی غلطیاں ہو سکتی ہیں۔

- Advertisement -

راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کی اننگ کے آخری دو اوورز میں بہت سارے سنگلز لیے جا رہے تھے۔ عماد کو اس وقت بڑی ہٹ کے لیے کوشش کرنی چاہیے تھی جب وہ اپنے کمفرٹ زون میں تھے کیونکہ کسی اور کی سنچری کے لیے سنگل اسکور کرنے کا ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں تھا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ یہ کلب کرکٹ نہیں اور نہ ہی کسی کے ذاتی فائدے کے لیے ہو رہا ہے بلکہ یہ قومی ٹیم کا میچ تھا اور آپ پاکستان کے لیے کھیل رہے تھے۔ آپ نے رن بنانے کے لیے ایک گیند چھوڑی اور پھر اگلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ فہیم اشرف کا مقصد بھی اسٹرائیک روٹیٹ کرنا دکھائی دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غلطیاں ضرور ہوتی ہیں ہم سب نے اپنے کیریئر میں کسی نہ کسی موقع پر غلطیاں کی ہیں لیکن وہی کامیاب ہوتے ہیں جن کی پہلی ترجیح ٹیم ہوتی ہے ان کے لیے انفرادی کارکردگی ہمیشہ ثانوی ہوتی ہے۔

راشد لطیف نے مزید کہا کہ شاید عماد حقیقی طور پر چاہتے تھے کہ رضوان اپنی سنچری اسکور کریں لیکن رویہ درست نہیں تھا، جو پیغام دیا گیا وہ غلط تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں