بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

شاہین آفریدی کے نکاح پر رضوان نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے شاہین شاہ آفریدی کو نکاح کی مبارکباد دی ہے۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

نکاح کی تقریب کراچی کے مقامی کلب میں منعقد کی گئی جبکہ نکاح میں کپتان بابر اعظم سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑی اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

شاہین شاہ آفریدی کو ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے زندگی کی نئی اننگ شروع کرنے پر مبارک باد دی جارہی ہے۔

محمد رضوان نے نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اس جوڑی کو پوری امت کی ہدایت کا ذریعہ بنائے۔

ویڈیو پیغام میں قومی کھلاڑی نے کہا کہ اس نکاح کی برکت سے اللہ تعالیٰ سب کو خوش رکھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں