اشتہار

روس نے برطانیہ کو کیا دھمکی دے ڈالی؟

اشتہار

حیرت انگیز

روس کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنا ایک انتہائی اقدام ہوگا لیکن ماسکو یہ قدم اٹھا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنا ایک انتہائی اقدام ہوگا لیکن یوکرین کے تنازع میں لندن کی اہم شمولیت کو دیکھتے ہوئے روس یہ قدم اٹھا سکتا ہے۔

اس سے قبل ایک امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ برطانوی فوج کی ایس آر آر، ایس اے ایس رجمنٹس، بحریہ کے ایس بی ایس یونٹس اور برطانیہ کی خصوصی افواج یوکرین میں اگلے مورچوں کے بہت قریب کام کر رہی ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ برطانوی اہلکار روسی فوجیوں کے ساتھ لڑائی میں براہ راست ملوث نہیں ہیں، لیکن یوکرین کی خصوصی افواج کی سرگرمیوں پر ان کا اثر و رسوخ ان تخریب کاری کی کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ روس کے خلاف متحرک ہے جیسا کہ یوکرین نے روسی ریلوے، ہوائی اڈے، ایندھن اور دیگر لاجسٹک تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

امریکی اخبار کے آرٹیکل پر روسی میڈیا نے جب اپنے وزارت خارجہ سے پوچھا کہ اگر مذکورہ اخبار کے دعوے کی تصدیق ہوگئی تو کیا روس برطانیہ کے ساتھ تعلقات منقطع کر سکتا ہے جس پر روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ لندن کی مسلسل اشتعال انگیزیوں سے بخوبی واقف ہے جس کا مقصد کیف میں نو نازی حکومت کو فوجی مدد فراہم کرنا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ان اقدامات کے پیش نظر روس برطانیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں