اشتہار

سرفرازاحمد نے حفیظ کی شمولیت پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ملتان اسٹیڈیم کی پچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی پچز سپورٹنگ ہوتی ہیں۔

ملتان اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل کے میچ میں پچ بہت اچھا کھیلی پاکستان میں پی ایس ایل کی پچز سب کوسپورٹ کرتی ہیں پی ایس ایل کا پہلا میچ بہت اچھا ہوا پی ایس ایل میں کرکٹ کی کوالٹی بڑھتی جارہی ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ٹیم کا کمبینشن بہت اچھا ہے شائقین کو اچھا میچ دیکھنےکو ملے گا محمدحفیظ کا کوئٹہ ٹیم کوجوائن کرنا بہت اچھا ہے ان کا ٹی 20 کےبہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں گزشتہ پی ایس ایل کےفائنل میں حفیظ مین آف دی میچ رہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ محمد نواز ایک اچھا کمبو ہے ٹیم مضبوط ہے ملتان سلطان کی ٹیم بہت اچھی ہے ان سے اچھا مقابلہ ہو گا کل اچھی پلاننگ کے ساتھ گراؤنڈمیں اتریں گے کل کے میچ میں بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں