تازہ ترین

شاہد آفریدی نے اردوان کا خطاب سن کر کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تیسری بار ترکیہ کے صدر منتخب ہونے والے رجب طیب اردوان کے خطاب کو پاکستانی نوجوانوں کیلیے متاثر کن قرار دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رجب طیب ارداون کو تیسری بار ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور اپنے پیغام میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سابق اسٹار آل راؤنڈر نے اردوان کے لیے لکھا کہ میں آپ کے اتحاد اور الزام تراشی کے کھیل سے دور رہنے کے پیغام کی تعریف کرتا ہوں۔ ایک حقیقی رہنما لوگوں کو اکٹھا کرنے، ہم آہنگی کو فروغ دینے اور قوم کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

شاہد آفریدی نے صدر ارداون کی تقریر کی ویڈیو بھی شیئر کی اور اور لکھا کہ یہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک متاثر کن پیغام ہے۔

واضح رہے کہ طیب اردوان تیسری بار ترکیہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ رن آف مرحلے میں اپنی کامیابی کے بعد انہوں نے ترک قوم سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ترکیہ اب دنیا بھر میں امن وسلامتی قائم کرے گا۔

 

Comments

- Advertisement -