جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

اداکارہ نے ایسا کیا کیا کہ پولیس کو گرفتار کرنا پڑا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں تامل اور تیلگو فلموں کی اداکارہ کاویا تھاپڑ کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے اور پولیس سے بدسلوکی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا میں چلنے والی خبروں کے مطابق تامل اور تیلگو فلموں کی اداکارہ کاویا تھاپڑ کو گزشتہ روز رات گئے گرفتار کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پر شراب پی کر گاڑی چلانے، پولیس سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کرنے کا الزام ہے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ کاویا تھاپڑ کو جوہو کے علاقے میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے، دوسری گاڑی کو ٹکر مارنے، پولیس اہلکاروں سے مبینہ بدسلوکی اور ہاتھا پائی کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ اداکارہ جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل کے قریب نصف شب تقریباْ ایک بجے شراب کے نشے میں دھت اپنی ایس یو وی چلارہی تھیں دوران ڈرائیونگ گاڑی ان کے قابو سے باہر بھی ہوئی اور ایک دوسری گاڑی کو ٹکر بھی ماری۔

اہلکار کے مطابق یہ منظر دیکھ کر ایک راہگیر نے پولیس کنٹرول روم پر فون کرکے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاویا تھاپڑ کے خلاف کارروائی کی، اس موقع پر اداکارہ نے پولیس سے ہاتھا پائی کی کوشش کی اور مغلظات بھی بکیں لیکن پولیس نے بالآخر انہیں حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں