اشتہار

پاکستان کیخلاف پہلی فتح پر افغان کپتان نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں پہلی فتح پر افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ ماضی میں فتح کے قریب پہنچ کر ہار جاتے تھے لیکن خوشی ہے اس بار پاکستان کوشکست دینے میں کامیاب ہوئے۔۔

افغان ٹیم کےکپتان نے کہا کہ کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے ٹاپ آرڈر کو بہتر پرفارم کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

پاکستان ٹیم کے کپتان شاداب خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جانتے تھے کہ ایسے نتائج کا سامنا بھی ہوسکتا ہے کرکٹ جنٹلمین گیم ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کی ک کارکردگی پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑیوں کو یہی کہا ہے جیسے سپر لیگ میں کھیلے ویسے ہی کھیلیں نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد ہے اگلے میچ میں اچھا کریں گے۔

شاداب خان نے کہا کہ پاکستان کی قیادت ملنا ایک خواب تھا، اپنی پوری توانائی لگاؤں گا میں پہلی بار رمضان میں کرکٹ کھیل رہا ہوں پورا دن روزہ اور پھر میچ کھیلنا مشکل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں