تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

چیف ایگزیکٹو آئی سی سی نے پاکستان ٹیم کے بارے میں کیا کہا؟

پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف اپنی سرزمین پر پہلی بار وائٹ واش کی خفت اٹھانا پڑی میچ کے بعد سی ای او آئی سی سی جیف الارڈیس نے قومی ٹیم سے متعلق رائے ظاہر کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کو گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں ناکامی کے ساتھ اپنی سرزمین پر پہلی بار وائٹ واش کی خفت اٹھانا پڑی۔ میچ دیکھنے کیلیے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈیس بھی موجود تھے جنہوں نے میچ کے بعد پاکستانی ٹیم کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

چیف الارڈیس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دنیا کی مضبوط ترین ٹیم قرار دیا اور کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ رہی ہے اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم بھی کچھ دنوں میں پاکستان آ رہی ہے۔

آئی سی سی چیف نے کہا کہ جب بھی پاکستان آیا اور سیریز دیکھی تو لوگوں نے ہمیشہ شاندار استقبال کیا۔ پاکستانی شائقین کا کرکٹ سے بہت لگاؤ دیکھا۔ دنیا بھر سے شائقین کرکٹ اس ملک کا رخ کرتے ہیں اور پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں جو سیاحوں سے بہترین سلوک کرتے ہیں۔

پاک انگلینڈ سیریز پر بات کرتے ہوئے سی ای او آئی سی سی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ پاکستان سیریز بہترین رہی۔ ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی یہی ہے کہ وہ ہر جگہ مختلف طریقے سے ہوتی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ سے خوش ہوں، یہی کرکٹ کا حسن ہے۔

Comments

- Advertisement -