اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

رونالڈو کو پری کوارٹر فائنل نہ کھلانے پر گرل فرینڈ نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پرتگال کے کپتان کو میچ نہ کھلانے پر جہاں ان کے مداح ناراض ہیں وہیں فٹبالر کی گرل فرینڈ بھی برہم ہیں۔

پرتگال ٹیم کے کپتان عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیم کے کوچ نے قطر میں کھیلے جا رہے فٹبال ورلڈ کپ کے سوئٹزر لینڈ کے خلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں شامل نہیں کیا اور انہیں یہ میچ باہر بیٹھ کر دیکھنا پڑا۔ اس صورتحال پر جہاں اسٹار کھلاڑی کے مداح ناراض ہیں وہیں ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز بھی سخت برہم ہیں۔

جارجینا روڈریگز نے رونالڈو کو ٹیم سے باہر کرنے کے کوچ کے فیصلے پر اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر غصے سے بھرے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

جارجینا نے لکھا ہے کہ جب 11 کھلاڑیوں نے ترانہ پڑھا تو سب کی نظریں آپ پر تھیں لیکن کتنی شرم کی بات ہے کہ 90 منٹ تک لوگ دنیا کے بہترین کھلاڑی سے لطف اندوز نہ ہوسکے۔

انہوں نے لکھا کہ مداح آپ کا نام لیتے رہے اور چیختے رہے۔

 

پرتگالی ٹیم کے منیجر فریننڈو سینٹوز نے رونالڈو کو ڈراپ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب سے ہونے والی باتوں سے تنگ آچکے ہیں، جس کا منفی اثر ٹیم پر پڑ رہا ہے۔ رونالڈو کو اہم میچ میں بٹھانا مشکل فیصلہ تھا لیکن ٹیم پہلے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوارٹر فائنل میں مراکش کے خلاف “انتہائی مشکل” کھیل کی توقع کی جاسکتی ہے لیکن ٹیم اچھی فارم میں ہے۔

سینڈوز کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے آنے والے میچز میں رونالڈو کا کردار کیا ہوگا وہ کھیلیں گے یا نہیں؟ اس کا فیصلہ وہ کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: رونالڈو 14 سال بعد ڈراپ ہوئے، ورلڈ کپ کے اگلے اہم میچز کھیلیں گے یا نہیں؟

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے اہم میچ میں کپتان رونالڈو کے بغیر ہی میدان میں اترنے والی پرتگال کی ٹیم نے سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے عبرتناک شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں