یوں تو شیر شیرخوار بچے اپنی زندگی کا پہلا لفظ ماما، پایا یا کسی خاص آواز میں ادا کرتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ایسا کمسن بچہ وائرل ہے جس نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ 9 ماہ کے بچے نے اپنی زندگی کا پہلا لفظ ‘آل رائٹ برو’ ادا کیا یعنی ‘ٹھیک ہے بھائی’ کہا یہ سن کر بچے کی والدہ سمیت ہر کوئی حیران رہ گیا اور کمسن کی آواز سوشل میڈیا پھیل گئی۔
بائیس سالہ کیرمن نامی والدہ اور 26 سال کے والد کیرن اپنے بچے کی آواز سن کر دنگ رہ گئے۔ ماں کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے شیرخوار کی ویڈیو بنائی تو اندازہ نہ ہوا کہ اس نے کیا لفظ ادا کیا ہے۔
خاتوں نے بتایا کہ جب میں نے ویڈیو اپنے والدین کو دکھایا تو جو آواز ہمارے کانوں تک پہنچی وہ آل رائٹ برو تھی جس پر ہم بے ساختہ ہنس پڑے۔
بعد ازاں قہقہوں کے ساتھ ہم نے اپنے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
کیرمن نے دلچسپ بات بتائی کہ میں نے پہلی مرتبہ ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈ کیا اور اپنے بچے کی ویڈیو شیئر کرکے ایپ ڈلیٹ کردی لیکن میرے شوہر آفس پہنچے تو ان کے ساتھی ورکرز نے بتایا کہ ایک کمسن کی ویڈیو وائرل ہے جسے اب تک 50 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں، مذکورہ شخص نے گھر آکر اپنی بیوی کو یہ ماجرا سنایا۔
خاتون نے دوبارہ ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈ کرکے ویڈیو دیکھی تو اسے تقریباً ایک ملین لوگ ملاحظہ کر چکے تھے۔