نمیبیا کے خلاف 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پانے والے محمد رضوان نے مشکل کنڈیشن سے باہر آنے کے لیے حکمت عملی کا بتا دیا۔
مین آف دی میچ ایوارڈ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ شروع میں کنڈیشن بہت مشکل تھی بابرکےساتھ پلان کیا تھاجتنا ہو سکے لمبا لےکرجائیں۔
انہوں نے کہا کہ شروع میں مشکل تھا نمیبیاکی ٹیم نےاچھی بولنگ کی، ہٹنگ نہیں ہورہی تواس کامطلب ہےآپ کاوقت آتاہے جب وقت آیا تو اس کےبعدہٹنگ بھی ہوئی۔
- Advertisement -
پاکستان مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا
وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ محمد حفیظ نے چارج کیا تو مومینٹم بنا پھر ہٹنگ کی اور کامیاب رہے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام کھلاڑی اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں ہم اپنی پوری محنت کر رہے ہیں باقی سب اللہ پرہے۔