تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شاہ رخ خان کے بیٹے کو جیل میں کیا غذا مل رہی ہے؟ بھارتی میڈیا کا انکشاف

ممبئی : شاہ رخ خان کے بیٹے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے لگا، جیل کا کھانا کھانے سے انکار کے بعد آریان نے کینٹین کے بسٹکس پر گزارا کرنا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے کو جیل کا کھانا پسند نہیں آیا جس کے بعد انہوں نے بھوک کی شدت کو کم کرنے کےلیے بسکٹس کھانا شروع کردئیے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ آریان خان نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کرنے کے بعد مجبوراً آرتھر روڈ جیل کی کینٹین سے بسکٹس خرید کر کھانا شروع کردئیے۔

رپورٹ کے مطابق انہیں جیل میں صبح چھ بجے نیند سے بیدار کیا جاتا ہے اور سات بجے ناشتے میں بھارتی ڈش شیرا پوہا دیا جاتا ہے جب کہ دوپہر 11 بجے کھانا بھی فراہم کردیا جاتا ہے۔

آریان خان کو دوپہر کے کھانے میں دال چاول، سبزی اور چپاتی دی جاتی ہے۔

آریان خان کیساتھ سیلفی لینے والا شخص‌ کون ہے؟ کانگریس رہنما نے حقیقت بتادی

خیال رہے کہ آریان خان عدالتی حکم کے تحت 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل حکام کے حوالے ہیں، پہلے ان کا ایک روزہ پھر دو روزہ اور پھر 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -