ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

آریان خان کیساتھ سیلفی لینے والا شخص‌ کون ہے؟ کانگریس رہنما نے حقیقت بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : آریان خان کے ساتھ سیلفی لینے والے شخص کا پرائیوٹ جاسوس نکلا، کانگریس کے رہنما نواب ملک نے سیلفی لینے والے شخص کی حقیقت بیان کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کے ساتھ سیلفی لینے والا شخص کے پی گوساوی پرائیوٹ جاسوس نکلا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے کانگریس رہنما کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ منیش بھانوشالی اور کے پی گوساوی آزاد گواہ ہیں، جن کے نام نواب ملک کو بھجوائے گئے 10 ناموں میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس رہنما نواب ملک نے دعویٰ کیا تھا کہ ارباز مرچنٹ کا ہاتھ پکڑے نظر آنے والا شخص منیش بھانوشالی ہے جو بھارتیہ جنتا پارٹی کا رکن ہے جب کہ کے پی گوساوی ایک پرائیوٹ جاسوس ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا میں آریان خان کی گرفتاری سے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں، سوشل میڈیا پر بھی بھارتی صحافی اور عوام آریان خان منشیات کیس میں بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی آریان خان کے حق مین بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری دراصل انکے نام میں ’خان‘ لگنے کی وجہ سے ہے۔

منشیات برآمدگی کیس: آریان بڑی مشکل میں پھنس گئے
آریان خان منشیات کیلئے کونسا کوڈ استعمال کرتے تھے؟ اہم انکشاف

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر این سی بی اور آریان کے وکلاء کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد جج نے شاہ رخ خان کے بیٹے کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 14 روز کےلیے جیل بھیج دیا۔

پہلے شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے کا 1 روزہ پھر تین روزہ اور اب چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں