تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’مری کے ہوٹل میں کیا ہوا تھا؟‘ فضا علی بھڑک اٹھیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان فضا علی نے مری میں گزرے تلخ تجربے کو شیئر کردیا۔

اداکارہ فضا علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا کہ حال ہی میں وہ ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں لاہور میں موجود تھیں جہاں سے انہوں نے برفباری دیکھنے کے لیے مری جانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مری کے ایک ہوٹل میں 20 ہزار روپے میں ایک رات کے لیے کمرا کرایے پر لیا جہاں پہنچتے ہی انہیں اندازہ ہوا کہ تصویروں میں جو کمرے انتظامیہ کی جانب سے دکھائے گئے تھے وہ ایسے بالکل نہیں تھے۔

فضا علی نے بتایا کہ واش روم میں پانی موجود نہیں تھا، انتظامیہ سے شکایت کی تو بتایا گیا کہ موٹر چلائی ہے پانی آجائے گا لیکن چار گھنٹے تک پانی کا اتا پتا نہیں تھا۔

اداکارہ کا بتانا تھا کہ ہم نے تین کپ چائے آرڈر کی تھی چائے کی بوتل دیکھ کر شدید حیرانی ہوئی کیونکہ اس کا بل دو ہزار روپے تھا۔

فضا علی نے بتایا کہ تین گھنٹے گزر گئے پانی نہیں آیا انتظامیہ پر شدید غصہ کیا اور پانی نہ آنے کی صورت میں پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کیا اور پھر ہم نے ہوٹل چھوڑ دیا۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں عوام سے سانحہ مری کے دوران ہوٹل والوں کے برے رویے اور اوورچارجنگ کرنے والے ہوٹلوں کے نام لینے کی بھی درخواست کی تاکہ ایسے ہوٹل مالکان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

Comments

- Advertisement -