اشتہار

12 لاکھ ٹپ وصول کرنے والی خاتون ویٹر کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے ایک ریسٹورینٹ میں خاتون ویٹر 12 لاکھ ٹپ پاکر مالا مال ہو گئی لیکن ہوٹل انتظامیہ نے اسی ویٹریس کو نوکری سے ہی فارغ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست آرکنساس کے ایک ریسٹورینٹ ’اوون اینڈ ٹیپ‘ میں 40 سے زائد افراد پر مشتمل ایک گروپ کھانا کھانے آیا اور خاتون ویٹریس کی میزبانی سے متاثر ہوکر اسے 4400 ڈالر (تقریباً 12 لاکھ پاکستانی روپے) کی ٹپ دی تاہم ریسٹورینٹ انتظامیہ کو یہ سب ایک آنکھ نہ بھایا اور ویٹریس کو ملازمت سے ہی فارغ کر دیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق کسٹمرز کی جانب سے ٹپ صرف ویٹریس ریان برینڈٹ اور اس کے شریک سرور کو دی گئی تھی مگر بھاری بھر کم ٹپ دیکھ کر ریسٹورینٹ منیجر نے خاتون ویٹریس کو ہدایت کی کہ وہ 20 فیصد اپنے پاس رکھے اور باقی رقم ساتھی عملے میں تقسیم کرے۔

مگر ریان نے انکار کر دیا جس پر اُسے نوکری سے نکال دیا گیا اور رقم بھی نہیں دی گئی۔ جب ٹپ دینے والوں کو اس بات کا علم ہوا تو وہ واپس ریسٹورینٹ پہنچے اور ان سے دی گئی ٹپ واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

مذکورہ گروپ نے بعد ازاں ٹپ کی پوری رقم ریسٹورینٹ کے باہر اسی خاتون ویٹریس ریان کو واپس دے دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں