ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پنجاب کسان کارڈ کیس، لاہور ہائیکورٹ میں آج کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب حکومت کی جانب سے کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر نہ لگانے اور درخواست گزار کی پٹیشن واپس لینے پر عدالت نے درخواست خارج کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ایک شہری نے درخواست دائر کی تھی جس میں کسان ریکارڈ پر نواز شریف کی تصویر شائع کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ قومی خزانے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے اور استدعا کی گئی تھی کہ عدالت کارڈ سے تصویر ہٹانے کا حکم دے۔

عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے حکومت پنجاب کو نوٹس بھی جاری کیے تھے۔ آج عدالت میں پنجاب حکومت کے وکیل پیش ہوئے اور حکومت پنجاب کا جواب عدالت کو جمع کرایا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر کو فائنل نہیں کیا ہے۔

- Advertisement -

حکومتی وکیل کے اس موقف کے بعد درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لے لی جس کے بعد عدالت نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے خارج کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں