جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

سری لنکا میں موجود وسیم اکرم کیا بن گئے؟ دلچسپ گفتگو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچز بارش سے متاثر ہو رہے ہیں اس موقع پر سری لنکا میں موجود سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کی دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم میچ پاک بھارت ٹاکرا بارش پر قربان ہوتا نظر آ رہا ہے کیونکہ گزشتہ روز بارش کی رخنہ اندازی کی وجہ سے میچ ادھورا رہا جو آج دوبارہ کھیلا جانا ہے تاہم صبح سویرے کولمبو میں آسمان کو پھر سیاہ بادلوں نے گھیر لیا اور بارش بھی ہوئی جب کہ دوپہر 2 سے رات 11 بجے تک مسلسل موسلادھار بارش کے قوی امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں جس کے باعث یہ میچ بھی سابقہ پاک بھارت ٹاکرے کے طرح بے نتیجہ ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

اس صورتحال پر کولمبو میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وسیم اکرم نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے مذکورہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ آج موسم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ازراہ مذاق کہتے ہیں کہ میں تو پاکستانیوں کے لیے ’’محکمہ موسمیات کا کُکڑ‘‘ ہی بن گیا ہوں۔

 

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ کولمبو میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی ہے اور ابھی بھی آسمان کالے بادلوں سے ڈھکا ہوا ہے جب کہ ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

کولمبو میں آج پھر بادل برس پڑے، پاک بھارت ٹاکرا بے نتیجہ ختم ہونے کا خدشہ

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تو موسم قدرے بہتر ہے لیکن میچ شروع ہونے کے بعد کیا تبدیلی آتی ہے اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ہم موسم کا تو کچھ نہیں کر سکتے البتہ میچ مکمل ہونے کی دعا ضرور کرسکتے ہیں تا کہ ہم سب ایک اچھا میچ انجوائے کر سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں