تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

طیارے میں سفر کے دوران ائیرپلین موڈ استعمال نہ کیا جائے تو کیا ہوسکتا ہے؟

موبائل فون استعمال کرنے والے ہر شخص نے اپنے موبائل میں فلائٹ یا ائیرپلین موڈ کا آپشن ضرور دیکھا ہوگا، کچھ لوگ تو جانتے ہیں کہ یہ آپشن کیوں دیا گیا ہے لیکن اکثریت اس کی وجہ سے نا واقف ہے اور ان کے ذہن میں یہ سوال ضرور آتا ہے کہ یہ آپشن کیوں دیا جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ آپشن کیوں دیا جاتا ہے اور طیارے میں سفر کے دوران ائیرپلین یا فلائٹ موڈ استعمال نہ کیا جائے تو کیا ہوسکتا ہے۔

اگر آپ فضائی سفر کرتے ہیں تو جہاز کے اڑان بھرنے سے پہلے عملے کی جانب سے یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے فونز کو ائیرپلین موڈ پر سوئچ کردیں۔

عملے کی جانب سے یہ ہدایت اس لیے دی جاتی ہے کہ ائیرپلین یا فلائٹ موڈ آن کرنے سے فون کے سگنلز اور وائی فائی سگنلز معطل ہوجاتے ہیں اور فون ریڈیو سگنلز موصول نہیں کرتا، اس وجہ سے طیاروں کے حساس سسٹمز میں کسی بھی مداخلت کا امکان باقی نہیں رہتا۔

اگر آپ فلائٹ موڈ یا ائیرپلین موڈ آن نہیں کرتے تو یہ سگنل طیاروں کی ٹرانسمیشن کو متاثر کرسکتے ہیں، بالخصوص اگر کوئی ایمرجنسی صورتحال ہو تو پائلٹ کو ائیر کنٹرول سے رابطے کے لیے واضح رابطے کی ضرورت ہوتی ہے، مگر فون کے سگنل سے وہ کمیونیکیشن متاثر ہوسکتی ہے۔

اگر آپ پرواز کے دوران فون کو ائیرپلین موڈ پر سوئچ کرنا بھول جائیں یا جان بوجھ کر ایسا کریں تو عمومی طور پر کسی بڑے نقصان کا امکان تو نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، لیکن بدقسمتی سے کچھ غلط ہوجائے تو یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے تو ایسا کرنے سے گریز کریں۔

Comments

- Advertisement -