The news is by your side.

Advertisement

برطانوی دارالحکومت میں کل کیا ہونے جارہا ہے؟

لندن: برطانوی دارالحکومت میں جمعے کی رات سے ‘ٹیئر2’ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہونے جارہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کل رات سے لندن میں ٹیئر ٹو لاک ڈاؤن نافذ ہوجائے گا جس کے تحت شہریوں پر خاص قسم کی پابندیاں لاگو ہوں گی اور خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

برطانیہ نے وائرس پھیلاؤ روکنے کے لیے تھری ٹئیر سسٹم متعارف کرایا ہے۔ ایک لاکھ کی آبادی میں 100سے زائد مریضوں پر ٹیئرٹو لاک ڈاؤن کیا جاتا ہے۔ ٹئیر ٹو میں چھ سے زیادہ افراد اکٹھے نہیں ہو سکیں گے۔

پابندی کے تحت ریسٹورنٹس رات دس بجے بند دیے جائیں گے۔

برطانیہ میں کرونا وائرس پھر بےقابو، حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر ٹئیر 2 میں مزید تبدیلیاں کریں گے، لاک ڈاؤن کا مقصد اپنے شہریوں کو کرونا سے محفوظ رکھنا ہے۔

لندن سے پہلے برمنگھم، بریڈفورڈ اور لیسٹر ٹیئر2 لاک ڈاؤن میں جاچکے ہیں۔ جبکہ لنکا شائر، کرکلیز اور کیلڈرڈیل بھی ٹئیر 2 لاک ڈاؤن میں ہیں۔

خیال رہے کہ چار ماہ بعد برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد کرونا مریضوں کی اموات ہوئیں، ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 43 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں