تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برطانیہ میں کرونا وائرس پھر بےقابو، حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں

لندن : برطانوی حکومت نے ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر عوام کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی تباہی پھیلا رکھی ہے جہاں کرونا کیسز پر کافی حد تک قابو پالیا گیا تھا جس کے بعد حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کردی تھی تاہم کرونا کیسز ایک مرتبہ پھر بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کرونا سے بچاو کےلیے آمد و رفت گھروں کے اندر اور میل جول کو بھی مزید محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون میں نرمی پر دو گھروں کے افراد کو ان ڈور ملنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن وبا کے دوبارہ پھیلنے کے باعث میل جول کو ایک بار پھر محدود کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 2948 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 41 ہزار 554 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -