تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سونے کا بہترین طریقہ کونسا ہے؟ نئی بحث چھڑ گئی

یہ عام سی بات ہے کہ ہر شخص کا سونے کا انداز مختلف ہوتا ہے، کچھ لوگ تو ایسے ہوتے ہیں جو منفرد سونے کا طریقہ اپنا کر سب کو حیرت زدہ کردیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایسی بحث چھڑ چکی ہے، جس میں لوگ اپنے سونے کا طریقہ بتارہے ہیں۔ کئی صارفین نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے سونے کے مختلف طریقوں کو احمقانہ بھی قرار دیا۔

ٹوئٹر پر ایلن بیل نامی صارف نے ایسی تصویر پوسٹ کی جس میں سونے کے 18 مختلف طریقے درج ہیں۔ ایلن کا کہنا تھا کہ وہ 9ویں نمبر کے مطابق بستر پر سوتا ہے ساتھ ہی سوال بھی داغ دیا کہ آپ لوگ کس طرح سوتے ہیں؟

اس سوال کے بعد یہ ٹوئٹ وائرل ہوگئی، اور صارفین کی ایک بہت بڑی تعداد تبصرہ کرنے پہنچ گئی۔

ایک صارف نے کہا وہ مذکورہ فہرست میں شامل نمبر 5 کی طرح سوتا ہے۔ جبکہ ایک شخص کا کہنا تھا کہ وہ سوتے ہوئے مختلف انداز اپناتا ہے، ایک ہی رات 2،3،4، اور 5ویں نمبر کی طرح سوتا ہے۔ صارفین نے ناصرف اس پوسٹ کو بہت پسند کیا بلکہ ایک دوسرے کا مذاق اڑا کر خوش بھی ہوئے۔

خیال رہے کہ معاشرے میں کچھ ایسے سرپھرے بھی ہوتے ہیں جنہیں بستر پر سونا ناگوار گزرتا ہے اور وہ چادر یا پھر کوئی موٹا کپڑا بچھا کر سوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونا کا وہ طریقہ انتہائی مفید اور بہتر ہے جس میں آپ کی پیٹھ بستر سے لگتی ہو۔

Comments

- Advertisement -