اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

بڑی آنت کے کینسر میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

طبی ماہرین نے نوجوانوں میں بڑی آنت کے کینسر کی وجہ تلاش کر لی ہے اور وہ وجہ ان میں فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال ہے۔

پاکستانی قومی ادارہ صحت کی رپورٹ میں نوجوانوں میں بڑی آنت کے کینسر کے مرض میں اضافے کا سبب فاسٹ فوڈ کو قرار دیا ہے۔

قومی ادارہ براۓ صحت کی جانب سے ملک میں بڑھتے کینسر کے کیسز کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 برس میں کے 2 لاکھ 69 ہزار 202 کیسز رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں مرد حضرات منہ جب کہ خواتین میں چھاتی کا کینسر سب سے زیادہ عام بتایا گیا ہے۔ بالخصوص صوبہ سندھ، کے پی اور بلوچستان میں گٹکا، مین پوری اور نسوار کا استعمال منہ کے کینسر کا سبب بن رہا ہے۔

اس کے علاوہ مردوں میں جگر، بڑی آنت، پھیپڑوں اور مثانے کا کینسر بھی عام ہو چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں