منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

پلیٹ لیٹس کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے جواب نہیں آیا، شہباز گل کا سوال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک کو گروی رکھ کر کرپٹ سیاست دان آدھے خاندان سمیت بیرون ملک چھپے بیٹھے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سابق حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سستی روٹی فلاپ پروجیکٹس والے کرونا کا بہانہ بناکر گھر میں بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک لوٹ کر اسحاق ڈار مفرور ہیں اور جواب دینا گوارہ نہیں ہے، ملک گروی رکھ کر کرپٹ انسان آدھے خاندان سمیت ملک سے باہر چھپے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پلیٹ لیٹس کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے جواب نہیں آیا، ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل کر عیاشیاں کی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک گروی رکھنے والے معاشی اشاروں پر بھاشن دے رہے ہیں، مہنگی ترین بجلی کے معاہدے کرکے کمیشن بنائے گئے۔

ملک میں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کیوں گرجاتے تھے، شہباز گل نے بتادیا

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ڈاکٹر شہباز گل نے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گرنے سے متعلق کہا تھا کہ بلڈ سیمپل میں کلوٹنگ روکنے کے لیے کیمیکل ای ٹی ڈی اے استعمال ہوتا ہے، ای ٹی ڈی اے کی مقدار بلڈ سے زیادہ ہو تو رپورٹ میں پلیٹ لیٹس گرجاتے ہیں، نواز شریف کے سیمپل میں ای ٹی ڈی اے کی تعداد بڑھائی گئی جس سے پلیٹ لیٹس گر گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں