اشتہار

پاکستان میں فائیوجی سروسز کن مراحل میں ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ فائیوجی سروسز ٹیسٹ اینڈ ٹرائل فیز ‏میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹرکہدہ بابر کی صدارت میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس ‏ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ کی کمیٹی کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 278ارب ٹیلی کام سیکٹرنے2020میں ٹیکس اور ڈیوٹیزکی مدمیں دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تھری جی اور فور جی کوریج کو بڑھانا چاہتے ہیں براڈبینڈسبسکرپشن میں سالانہ ‏‏32فیصد اضافہ ہورہاہے، 2019سے2021براڈ بینڈیوزرز میں114فیصداضافہ ہوا۔ ‏

ان کا کہنا تھا کہ فائیوجی سروسز ٹیسٹ اینڈ ٹرائل فیز میں ہے۔

واضح رہے کہ 5 جی سیلولر کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید اور تیز ترین ٹیکنالوجی ‏ہے، ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق 5 جی ٹیکنالوجی سے اسمارٹ فونز پر انٹرنیٹ کی رفتار پچاس گنا ‏بڑھ جائے گی ، جس کے ذریعے صارفین محض ایک سیکنڈ میں کئی میگا بائیٹ کی فلم ڈاؤن لوڈ ‏کر سکیں گے۔

اگست 2019 میں پاکستان میں پہلی بار فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا، موبائل ‏کمپنی زونگ نےفائیوجی ٹیکنالوجی کا اسپیڈ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں