ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سال 2020 میں آپ کیا کرنا چاہیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سال 2019 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور 5 دن بعد 2020 سے نئے سال کی شروعات ہوجائے گی۔

دنیا بھر میں لوگ نئے سال کے آغاز کے موقع پر مختلف گول سیٹ کرتے ہیں کہ اس سال یہ کام لازمی طور پر کرنا ہے اور اس سال جاب تبدیل کرنی ہیں وغیرہ، وغیرہ۔

خلیج ٹائمز کی جانب سے نئے سال کے آغاز کے حوالے سے سروے کرایا گیا جس میں مختلف لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

سروے کے مطابق 36.3 افراد صارفین نے نئے سال کے موقع پر گو سیٹ کیا کہ وہ رواں سال پیسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اسی طرح دوسرے نمبر پر 25 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ رواں سال ورزش کا انتخاب کریں گے۔

سروے میں 24.2 فیصدنوکری سے پریشان افراد نے کہا کہ وہ پرانی جاب چھوڑ کر نئی نوکری تلاش کریں گے۔

چوتھے نمبر پر سروے میں 14.6 فیصد افراد نے کہا کہ وہ سیاحت کے شوقین ہیں اور مزید سفر کرنے کو ترجیح دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں