اشتہار

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں آج کن امور کی منظوری دی جائیگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں کئی امور کی منظوری دی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوگا جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور کئی امور کی منظوری دی جائے گی۔

آج ای سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں انٹیلی جنس بیورو کو 80 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی شامل ہے جب کہ کنٹرولر کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کو آن لائن بلنگ کیلیے27 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔

- Advertisement -

وزارت ہاؤسنگ کو 50 کروڑروپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائیگی جب کہ وزارت اطلاعات کو بیرون ملک خدمات کے لیے ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے اس کے علاوہ حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے لیے 10 ارب 74 کروڑ روپے کی تیکنیکی گرانٹ کی بھی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں رواں سال کیلیے ملکی یوریا ضروریات کا جائزہ لیا جائے گا اور پاسکو کو خراب گندم کی فروخت کی اجازت دی جائے گی اس کے علاوہ وزارت موسمیاتی تبدیلیوں کی ضمنی گرانٹ کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے آج کے ایجنڈے میں صدر سیکریٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں کے لیے ڈھائی کروڑ روپے کی منظوری کے علاوہ اوچ پاور پلانٹ کے ساتھ بجلی خریداری کا ترمیمی معاہدہ اور ادائیگیوں کی منظوری دینا بھی شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں