تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

پی ایس ایل کو دنیا کی ٹاپ لیگ بنانے کیلیے کیا کرنا ہوگا؟ سابق کرکٹر نے بتا دیا

پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی چند مقبول ترین لیگ میں ہوتا ہے تاہم اسے دنیا کی ٹاپ لیگ کیسے بنایا جا سکتا ہے اس حوالے سے سابق کرکٹرز نے رائے کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی چند مقبول ترین لیگز میں کیا جاتا ہے جس میں دنیا کے کئی معروف کرکٹرز کھیل رہے ہیں لیکن اسے دنیا کی سب سے مقبول یعنی ٹاپ کی لیگ بنانے کے لیے کرکٹ بورڈ کیا اقدامات کر سکتا ہے اس بارے میں سابق کرکٹر نے اظہار خیال کیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ تجزیہ نگار تنویر احمد نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی چند مقبول ترین لیگز میں سے ایک ہے لیکن اگر پی ایس ایل کو سب سے اچھا برانڈ بنانا ہے اور اسے ٹاپ پر پہنچانا ہے تو اس میں موجودہ دور میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے بڑے کرکٹرز کو شامل کرنا ہوگا۔

تنویر احمد نے کہا کہ کسی بھی لیگ کی ویلیو اس میں موجودہ انٹرنیشنل کرکٹرز سے بنتی ہے۔ اس پر پی سی بی کو سنجیدگی سے فوری طور پر کام کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کولن منرو سمیت کئی غیر ملکی کرکٹرز ہیں لیکن یہ عرصہ دراز سے انٹرنیشنل کرکٹ سے غائب اور صرف لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ہمیں اس میں ڈیوڈ وارنر اور ان جیسے بڑے اور موجودہ انٹرنیشنل کرکٹ چاہئیں۔

تنویر احمد نے کہا کہ بڑے کرکٹرز کو پی ایس ایل میں لانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ کرکٹرز کی فیسوں میں اضافہ کیا جائے۔ ہم اس وقت کرکٹرز کو جو پیسہ دے رہے ہیں وہ آئی پی ایل کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔ تگڑے پلیئرز تب ہی آئیں گے جب آپ پیسہ بڑھائیں گے اور ان  کے آنے سے ہی ہماری لیگ ٹاپ پر جائے گی۔

اس حوالے سے ایک اور سابق کرکٹر خرم منظور کا موقف کچھ مختلف تھا اور ان کا کہنا تھا کہ میں وارنر کی بات اس لیے نہیں کروں گا کہ اس نے کبھی پاکستانی لیگ کھیلنے میں دلچسپی نہیں لی، باقی رہی بات انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی تو آج بھی ہماری لیگ میں وینڈر، ہنری، جیسن رائے، ہیلز، منرو ودیگر نام ہے۔ اگر کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ چھوٹے پلیئرز آ رہے ہیں تو اس سے بڑے پلیئرز کیا ہوں گے اگر کوئی چاہتا ہے کہ بینچ پر بھی باقی 10 پلیئرز ایسے ہی بیٹھے ہوں تب وہ اسٹینڈرڈ کہلائے گا تو کیا کہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہی بات ریٹائرمنٹ کی تو آج کل کافی پلیئرز لیگز کی وجہ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں، جیسا کہ جیسن رائے اور ہیلز نے لی۔

Comments

- Advertisement -