پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

کرکٹ مقبول کھیل، مگر امیر ترین کھیلوں میں کس نمبر پر؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں کھیلے جانے والے درجنوں کھیلوں میں ایک کرکٹ بھی ہے جس کے کروڑوں شائقین دنیا بھر میں موجود ہیں کیا آپ جانتے ہیں امیر ترین کھیل میں اس کا نمبر کون سا ہے؟

کھیل نہ صرف ذہنی سکون فراہم کرتے ہیں بلکہ موجودہ دور میں کھلاڑیوں کے خزانوں میں بے تحاشہ اضافہ بھی کرتے ہیں۔ جو کھیل جتنا ہی مقبول ہوتا ہے۔ اس کھیل میں مہارت رکھنے والا کھلاڑی اتنا ہی امیر ہوتا ہے۔ آپ نے اب تک دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں کے بارے میں تو جانا ہوگا، آج ہم آپ کو دنیا کے امیر ترین کھیلوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔

امریکی جریدے فوربز نے 2024 میں دنیا کے دس سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے، جس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو مسلسل چوتھی بار اس فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو کی سالانہ آمدنی تقریباً 260 ملین ڈالر ہے، جو کسی بھی فٹبالر کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی جانے والی رقم ہے۔

- Advertisement -

اب جانتے ہیں کہ دنیا کے امیر ترین کھیل کون سے ہیں۔

1۔ فٹ بال:

وائرل ویڈیو: فٹبال کے دیوانے خاندان کی نا قابل یقین انوکھی حرکت

فٹبال بلاشبہ دنیا کا سب سے مقبول ترین کھیل ہے اور اس دنیا کا سب سے مشہور کھیل ہے، جس کا کھیلوں کی دنیا میں سب سے زیادہ مارکیٹ شیئر ہے۔ 600 بلین ڈالر کے مارکیٹ ویلیو کے ساتھ یہ عالمی اسپورٹس مارکیٹ کے 43 فیصد حصے پر قابض ہے۔ اس شعبے میں ایک پیشہ ور کھلاڑی کی اوسط تنخواہ 4 ملین ڈالر ہے۔

2۔ امریکی فٹ بال:

The Los Angeles Rams and Cincinnati Bengals line up over the NFL logo in the first half during Super Bowl LVI on February 13 at SoFi Stadium.

یہ کھیل صرف امریکہ میں کھیلا جاتا ہے اس کے باوجود نیشنل فٹ بال لیگ (NFL) کی مارکیٹ تقریباً 200 بلین ڈالر ہے۔ این ایف ایل نے پچھلے سال 11,394 ملین ڈالر کی حیرت انگیز آمدنی حاصل کی۔

فوربس کی رپورٹ کے مطابق امریکی فٹ بال میں دنیا کے چند امیر ترین کھلاڑی ہیں، جن میں ٹام بریڈی کا دنیا میں نام سب سے زیادہ کمانے والے 10 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

3۔ باسکٹ بال:

نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ گریڈ ون کے سیمی فائنل مقابلے (کل) کو کھیلے جائیں  گے

باسکٹ بال کی عالمی مارکیٹ ویلیو فی الحال 90 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس کھیل کے پیشہ ور کھلاڑی 2023 تک اوسطاً 3.8 ملین ڈالر سالانہ تنخواہ وصول کرتے تھے۔

فوربس کی رپورٹ کے مطابق یہ کھیل دنیا کے چند امیر ترین ایتھلیٹس کو اپنی طرف راغب کرتا ہے، جس میں لاس اینجلس لیکرز کے لیبرون جیمز نے 2022 میں حیران کن 96.5 ملین امریکی ڈالر کمائے۔

4۔ آئس ہاکی:

گلگت میں ملکی تاریخ کا پہلا 'آئس ہاکی' میچ - Sport - Dawn News Urdu

آئس ہاکی امریکا اور کینیڈا کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے مگر اس کا شکار دنیا کے چوتھے امیر ترین کھیل میں ہوگا ہے۔ اس کھیل نے 2021/22 کے سیزن کے دوران مجموعی طور پر 6.1 بلین امریکی ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔ اس کل مارکیٹ ویلیو کا تخمینہ لگ بھگ 60 بلین امریکی ڈالر ہے۔ اس کھیل کے پیشہ ور کھلاڑی عموماً 2.2 ملین امریکی ڈالر سالانہ کماتے ہیں۔

5۔ بیس بال:

بیس بال، سافٹ بال کی13سال بعد اولمپکس میں واپسی

بیس بال دنیا کے صرف ایک ملک امریکا میں کھیلا جاتا ہے اور وہاں کے مقبول ترین کھیلوں میں شامل ہے لیکن امیر ترین کھیلوں کی فہرست میں حیرت انگیز طور پر اس کا نمبر پانچواں ہے۔

فی الحال، ایک پیشہ ور بیس بال کھلاڑی اوسطاً 8.5 ملین ڈالر سالانہ کماتا ہے۔ ایک کاروبار کے طور پر بیس بال کی قیمت تقریباً 40 بلین ڈالر ہے۔

 باسکٹ بال کی عالمی مارکیٹ اب 90 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس میں سب سے زیادہ حصہ امریکا کا ہے۔

6۔ گولف:

قائدِاعظم امیچرز گولف چیمپئن شپ اسامہ ندیم نے جیت لی

گولف امیروں کے کھیلوں کے نام سے مشہور ہے لیکن دولتمند کھیلوں کی فہرست میں یہ چھٹے نمبر پر ہے۔ گولف انڈسٹری کی مارکیٹ ویلیو 7 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

حالیہ برسوں میں اس کھیل کی مقبولیت میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے اور صرف امریکا میں گولف نے 2018 میں 2.6 ملین نئے کھلاڑیوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

7۔ ٹینس:

پنجاب لان ٹینس کمپلیکس کا افتتاح کرنے کا فیصلہ

ٹینس بھی دنیا کے مشہور کھیلوں میں سے ایک ہے اور اس وقت یہ تقریباً 6 بلین امریکی ڈالر کی کل مارکیٹ ویلیو کے ساتھ امیر ترین کھیلوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔ ٹینس کے اعلیٰ مقابلوں میں سے ایک فرنچ اوپن یا رولینڈ گیروس شامل ہیں۔ 77.2 ملین ڈالر کی کل آمدنی کے ساتھ راجر فیڈرر 2023 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے 10 بہترین ایتھلیٹس میں شامل ہیں۔

8۔ موٹر اسپورٹس:

Omni Karting Circuit Ticket Price and Timings

موٹر ریسنگ ایک سنسنی خیز اور پرجوش کھیل ہے اور موٹر اسپورٹ جو عالمی مارکیٹ میں 5 بلین ڈالر کی حد کو عبور کر چکا ہے۔ یہ دنیا کا آٹھواں امیر ترین کھیل ہے۔ موٹر اسپورٹس کے سب سے بڑے مقابلوں میں سے ایک فارمولا ون نے 2022 میں 1.83 بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔

گزشتہ سال دنیا کے 10 سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس میں سے ایک لیوس ہیملٹن نے کل 82 ملین امریکی ڈالر کمائے۔

9۔ کرکٹ:

ڈس ایبلیٹی کرکٹ، کوئٹہ بولان کی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو شکست

کرکٹ جو ابتدا میں صرف چند ممالک میں کھیلا جاتا تھا لیکن اب اپنی سنسنی خیزی اور تیز رفتاری کے باعث یہ کھیل آہستہ آہستہ نان کرکٹنگ ممالک میں بھی مقبول ہوتا جا رہا ہے۔

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق کرکٹ کی سالانہ مارکیٹ ویلیو 6 بلین ڈالر ہے جب کہ گزشتہ سال ایک پیشگوئی سامنے آئی تھی کہ اس کھیل میں ایک پیشہ ور کرکٹر کی اوسط سالانہ تنخواہ تقریباً 60,000 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

انڈین پریمیئر لیگ جو کرکٹ کے سب سے بڑے نجی ٹورنامنٹس لیگ میں سے ایک ہے، نے گزشتہ سال 633.62 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔ اس کے علاوہ اس ٹورنامنٹ میں ہر فرنچائز کی اوسط آمدنی 79.2 ملین ڈالر تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں