تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب سے باہر پاسپورٹ ایکسپائر ہونے پر کیا کریں؟

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت پاسپورٹ ایکسپائر ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وضاحت جاری کی ہے۔

جوازات سے ایک شہری نے پوچھا کہ مملکت سے باہر پاسپورٹ ایکسپائر ہونے پر نیا بنوایا، نقل معلومات کیسے کی جائے؟۔ محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ غیر ملکی کارکنوں کے لیے لازمی ہے کہ پاسپورٹ کی تجدید کے فوری بعد نئے پاسپورٹ کا اندراج جوازات کے سسٹم میں کرایا جائے۔

محکمہ نے بتایا کہ نئے پاسپورٹ کے اندراج کے لیے پاسپورٹ کا نمبر اور اس کے اجرا کی تاریخ کے علاوہ ایکسپائری ڈیٹ درج کی جاتی ہے، اس عمل کو عربی میں ’نقل معلومات‘ کہا جاتا ہے۔

سعودی قوانین کے مطابق نئے پاسپورٹ کی نقل معلومات کرانا ضروری ہے جس کےلیے آجر کے ابشر یا مقیم اکاونٹ کے ذریعے پاسپورٹ کی نقل معلومات کی جا سکتی ہے۔

سعودی عرب سے غیرملکی فیملی نومولود کو اپنے وطن کیسے بھیج سکتی ہے؟

نقل معلومات کے لیے ابشر اکاونٹ کی ’تواصل‘ سروس پر سہولت فراہم کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نقل معلومات کرانے کے لیے پہلے جوازات کے دفتر جانا ضروری ہوتا تھا جہاں پرانے اور نئے پاسپورٹ کی فوٹو کاپی کے ساتھ اقامے کی کاپی بھی جمع کرائی جاتی تھی لیکن اب تواصل سے آن لائن ممکن ہے۔

خیال رہے کہ کارکن براہ راست اپنے قانونی امور کی انجام دہی کا مجاز نہیں ہوتا۔

Comments

- Advertisement -