تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب سے غیرملکی فیملی نومولود کو اپنے وطن کیسے بھیج سکتی ہے؟

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے مملکت میں پیدا ہونے والے نومولود کو اپنے وطن بھیجنے کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات سے ایک شہری نے دریافت کیا کہ اہلیہ کو وزٹ ویزے پر مملکت بلایا تھا، یہاں ہمارے بچے کی ولادت ہوئی اب انہیں واپس وطن بھیجنا ہے، نومولود کی خروج کی کارروائی کس طرح کی جائے گی؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی کہ اپنے ملک کے سفارت خانے سے بچے کا پاسپورٹ بنوائیں، اور جب واپس جانا ہو تو ایئرپورٹ پر بچے کا پیدائش کا سرٹیفکیٹ امیگریشن کاونٹر پرپیش کیا جائے، جہاں سے ایگزٹ کی کارروائی مکمل کر دی جائی گی، اس طرح نومولود اپنے وطن جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی قانون کے مطابق یہاں پیدا ہونے والے بچوں کا پیدائشی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ کئی مرتبہ تارکین وطن بچوں کی دستاویزی ریکارڈ اپنے پاس نہیں رکھتے جس کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

‘سفری پابندی کے شکار ممالک سے اگر سعودی عرب آنا چاہتے ہیں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ‘

سعودی عرب کے اسپتالوں میں جو ولادت کے کیس ہوتے ہیں وہاں پیدائشی سرٹیفکیٹ فوری طور پر جاری کر دیا جاتا ہے جو وزارت صحت سے تصدیق شدہ ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -