سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ جیتنے کے بعد کپتان بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی جیتتے ہیں تو اعتماد بڑھتا ہے، سعود شکیل اور سلمان نے میچ بدل دیا۔
تفصیلات کے مطابق میزبان سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ جیت میں تمام کھلاڑیوں کا کردار ہے، سعود شکیل اور سلمان نے میچ بدل دیا، جب بھی جیتتے ہیں تو اعتماد بڑھتا ہے۔
کپتان نے سعود شکیل اور سلمان آغا کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنوں نے بہتری بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، بطورکپتان ٹیم کی کارکردگی سےخوش ہوں۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ میچ میں اسپنرز حاوی رہے، واضح رہے کہ گال میں دنوں ٹیموں کے اسپنرز نے بیٹرز کے لیے مشکلات کھڑی کی تھیں۔
قبل ازیں لیفٹ ہینڈ بیٹر سعود شکیل کو گال ٹیسٹ میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، انھوں نے پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 208 رنز ناٹ آئوٹ بنائے تھے۔