منگل, جون 18, 2024
اشتہار

اداکار طلعت حسین کو کس شرط پر بکنگ کلرک بنایا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لیجنڈ اداکار طلعت حسین نے اپنی اداکاری سے صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا لیکن فن کی دنیا میں شہرت اور مقبولیت حاصل کرنے سے پہلے انہوں نے اپنی زندگی میں کئی مشکلات اور مالی مسائل کا سامنا بھی کیا۔

پاکستان کے لیجنڈ اداکار، صداکار اور ہدایتکار طلعت حسین طویل علالت کے بعد گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 50 سے زائد سال شعبہ فن کو دیے اور اس دوران ریڈیو، ٹی وی، فلم، اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کو اپنی منفرد انداز اداکاری سے دوام بخشا کہ انہیں ٹی وی کا دلیپ کمار قرار دیا جاتا تھا۔

دنیائے فانی سے کوچ کر جانے والے طلعت حسین کو ان کے چاہنے والے ایک بہترین صداکار، اداکار، ہدایتکار کے طور پر جانتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ طلعت حسین نے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے سے پہلے معاش کی خاطر سخت محنت کی اور کئی ایسی نوکریاں کیں جنہیں معمولی خیال کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

طلعت حسین نے اداکاری سے قبل سینما ہال میں گیٹ کیپر کی نوکری کی جب کہ لندن میں دوران تعلیم وہ ویٹر کی ملازمت بھی کرتے رہے۔

لیجنڈ اداکار نے اس کا انکشاف خود اپنے ایک انٹرویو میں کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے والد کا ان کی کم عمری میں انتقال ہوگیا تھا اور گھر کے مالی حالات بہت خراب ہوئے تو والدہ سے کام کرنے کی اجازت مانگی جو بہت مشکل سے ملی۔

طلعت حسین جو اس وقت میٹرک کے طالبعلم تھے نے کراچی کے لیرک سینما میں اپنے دوست کے توسط سے گیٹ کیپر کی نوکری حاصل کی جہاں ان کی پہلی تنخواہ 60 روپے تھے۔

یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں، ’’طلعت حسین کے فنی کیریئر پر ایک نظر‘‘

انہوں نے بتایا تھا کہ ایک روز ایک انگریز خاتون نے گیٹ پر رک کر مجھ سے کچھ پوچھا تو میں نے انگریزی میں ہی جواب دیا اور یہ منظر میرے دوست کے چچا جو اسی سینما میں ملازم تھے نے دیکھا تو بہت خوش ہوئے اور انہوں نے ترقی دے کر بکنگ کلرک بنا دیا اور تنخواہ بھی 60 روپے ماہوار سے بڑھ کر 75 روپے کر دی گئی تاہم انہوں نے وعدہ لیا کہ میں اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دوں گا اور اسکول ٹائم کے بعد ہی نوکری کے لیے سینما آؤں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں