تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت کیخلاف کیا پلان تھا؟ بابراعظم نے بتا دیا

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بھارت سے مقابلے کے لیے جو پلان کیا تھا اس پر عمل کیا، سب نے ‏‏100 فیصد دیا ایونٹ کا ابھی آغاز ہے ریلیکس نہیں ہوں گے۔

میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ جیت پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں بولرز نے ‏شاندار بولنگ کر کےجیت کی بنیاد رکھی، بولرز نےآغاز، درمیان اور آخر میں بہترین بولنگ کی۔

بابراعظم نے کہا کہ گیند بلے پر بہت اچھا آرہا تھا کوشش تھی جتنا لمبا کھیلیں اتنا اچھا ہے ہم ریلیکس نہیں ہوں ‏گے ابھی بہت لمبا راستہ طےکرنا ہے۔

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر تاریخ بدل ڈالی

شاہین آفریدی کی بولنگ کو سراہتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ شاہین کی بولنگ سے اعتماد ملا جس کے بعد اسپنرز ‏نے دباؤ بنائے رکھا اور جو کچھ طے کیا تھا اس پر عمل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے کامیابی کے بعد ٹورنامنٹ ابھی بھی آسان نے اگلے میچوں میں بھی سب کو 100 فیصد ‏دینا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -