ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

سال 2025 کے پہلے دن دنیا کی آبادی کتنی ہو گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے تمام ممالک نے 2025 کو خوش آمدید کہہ دیا لیکن آپ جانتے ہیں کہ سال نو کے پہلے دن یکم جنوری کو دنیا کی آبادی کتنی رہی؟

گزشتہ سال دنیا کی آبادی 8 ارب ہو چکی تھی لیکن سال نو کے پہلے روز یکم جنوری کو کائنات میں زندگی رکھنے والے اس واحد سیارے ’’زمین‘‘ پر انسانوں کی مجموعی آبادی تقریباً 8.09 ارب رہی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مردم شماری بیورو نے یکم جنوری 2025 کو دنیا کی مجموعی آبادی لگ بھگ 8 ارب، 9 کروڑ، 20 لاکھ 34 ہزار 511 ہونے کا امکان ظاہر کیا جو جنوری 2024 کی آبادی سے 0.89 فیصد زیادہ ہے۔ گزرے سال میں دنیا کی آبادی میں 7.1 کروڑ سے زائد لوگوں کا اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

اس رپورٹ میں ماہ جنوری 2025 میں دنیا بھر میں ہر سیکنڈ تقریباً 4.2 افراد کی پیدائش اور 2 اموات ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی مردم شماری بیورو آبادی گھڑی کے لیے قلیل مدتی اندازوں کو اپڈیٹ کرنے کے مقصد سے ہر سال کے آخر میں آبادی تخمینہ کی ترمیم شدہ سیریز کا استعمال کرتا ہے۔

بیورو کا کہنا ہے کہ ہر کیلنڈر ماہ کے اندر روزانہ آبادی تبدیلی کو مستحکم مانا جاتا ہے۔ جولائی 2024 تک بھارت دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک تھا، جس کی آبادی اندازاً 1409128296 (تقریباً 141 کروڑ) ہے۔

بھارت کے بعد چین کثیر آبادی والا ملک ہے، جس کی آبادی 1407929929 (تقریباً 140.8 کروڑ) ہے۔ امریکا کا تیسرا نمبر ہے جہاں نئے سال کے اولین دن آباد 341145670 ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں