جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

یو اے ای آنیوالے مقررہ حد سے زائد کرنسی لائے تو کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات آنیوالے افراد کے لیے ساتھ رقم لانے اور لے جانے کی حد بندی کر دی گئی ہے اس سے زائد لانے والوں کو اقرار نامہ جمع کرانا ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سیکیورٹی کے وفاقی ادارے نے یو اے ای آنے والے کسی بھی خاندان کو آمد اور روانگی کے وقت 60 ہزار درہم یا اس کے مساوی رقم لانے کی اجازت دی ہے۔

اس حوالے سے یو اے ای کے متعلقہ وفاقی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں امارات آنے والوں سے کہا گیا ہے کہ رقم یا سونے وغیرہ کی مالیت 60 ہزار سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ فیملی کے 18 برس سے کم عمر اور اس سے زیادہ عمر کے افراد پر یہ اصول لاگو ہو گا۔

- Advertisement -

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی کے پاس 60 ہزار اماراتی درہم یا اس کے مساوی رقم سے زیادہ کرنسی وغیرہ ہو تو ایسی صورت میں اسے اقرار نامہ جمع کرانا ضروری ہوگا۔

متعلقہ حکام نے ہدایت کی ہے کہ یو اے ای آنے والے اپنے پاس محفوظ نقدی، مالیاتی وسائل، قیمتی پتھر اور سونے وچاندی کا اقرار نامہ جمع کرائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں