تازہ ترین

دو مختلف کمپنیوں کی ویکسین لگوانے سے کیا ہوگا؟ جواب آگیا

طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ الگ الگ کمپنیوں کی کوروناویکسین لگوانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی کے سینئر ڈاکٹر نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین تبدیل کرکے لگانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سائیوفارم ویکسین کی دونوں خوراک لگوانے کے بعد اگر فائزر ویکسین کی ایک ڈوز لی جائے تو وبا کے خلاف زبردست مدافعت پیدا ہوتی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ مختلف ویکسینز کی ڈوز ادل بدل کر لگانا کورونا کے خلاف انتہائی مؤثر ہے۔

خیال رہے کہ ابوظبی کا ہیلتھ ڈپارٹمنٹ 6 ماہ پہلے سائنو فارم کی دوسری ڈوز لگانے والوں کو اسی ویکسین کا ہی تیسرا ڈوز بھی پیش لگا رہا ہے تاکہ مدافعی نظام کو مزید مستحکم رکھا جاسکے۔

دو الگ ویکسینز لینے سے کیا ہوتا ہے؟ تحقیق میں انکشاف

ادھر برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں بھی انکشاف ہوا ہے کہ مختلف کرونا ویکسینز لگنے سے جسم میں بہتر قوت مدافعت حاصل ہوتی ہے، 2 ڈوز کے شیڈول میں فائزر اور آسٹرازینیکا دیا جانا بہتر رہتا ہے جبکہ آسٹرازینیکا کی تین ڈوز سے بہتر مدافعت ملتی ہے۔

ایک ٹرائل میں دیکھا گیا کہ وہ لوگ جنھوں نے آسٹرازینیکا کی دو ڈوز لی تھیں، اگر انہیں تیسری یعنی بوسٹر ڈوز کسی اور ویکسین کی دی جائے تو ان میں زیادہ طاقتور امیون رسپانس سامنے آتا ہے۔

Comments

- Advertisement -