site
stats
سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین کی خواہشات کے عین مطابق

کیلی فورنیا: موبائل فون مسیجنگ کی معروف ایپلیکشن واٹس ایپ نے صارفین کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اور نیا فیچر متعارف کروادیا ہے جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کئی بار سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف میسجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ نے صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے بعد کوئی بھی صارف بیک وقت 30 تصاویر 10 لوگوں کو بھیج سکتا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن کے لیے متعارف کروایا گیا ہے، اسی کے ساتھ انتظامیہ نے بیٹا ورژن میں جی آئی ایف سرچ کرنے کا فیچر بھی متعارف کروادیا ہے۔

پڑھیں: ’’ واٹس ایپ پر غلط میسج بھیجنے والے افراد کے لیے خصوصی فیچر ‘‘

جی آئی ایف سرچ فیچر کے بعد واٹس ایپ کے صارفین جب کسی کو پیغام بھیجیں گے تو اُن کے سامنے ایک ونڈو کھل جائے گی جس میں مختلف جی آئی ایف بنی ہوئی آئیں گی اور اُس پر کلک کرکے یہ آسانی سے بھیجی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ’’ واٹس ایپ پر ویڈیو کال کی سہولت متعارف ‘‘

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق ابھی یہ دونوں فیچرز صرف بیٹا ورژن کے لیے ہی متعارف کروایا گیا ہے تاہم جلد ہی ان فیچرز کو عام صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top