پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

واٹس ایپ کا کالنگ سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کالنگ تجربے کو بہتر بنانے کے لیے نئے طریقے کا اعلان کردیا۔

واٹس ایپ اور فیس بک کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صارفین کو واٹس ایپ کالنگ کے تجربے کو مزید بہتر بنانے سے متعلق آگاہ کیا۔

- Advertisement -

واٹس ایپ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی بھی گروپ ممبر اس نئے طریقے کے ذریعے کسی بھی گروپ پر ہونے والی کال کو اب خود سے کسی بھی وقت جوائن کرسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اگر کوئی صارف گروپ کال میں شامل ہونا چاہتا ہے یا چھوڑنا چاہتا ہے تو اپنی گروپ چیٹس سے با آسانی سے ایسا کر سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں