دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے تین نئے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔
واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویبیٹا انفو کے مطابق میسجنگ ایپ میں تین نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ تینوں فیچرز اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرائے گئے ہیں۔
ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق چینل الرٹس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ چینلز چلانے والے افراد کو فائدہ ہوگا۔اس فیچر سے کسی بھی چینل کو معطل کیے جانے پر اس کی بحالی میں مدد مل سکے گی۔
WhatsApp beta for Android 2.23.26.6: what's new?
WhatsApp is rolling out a feature to search messages by date, channel alerts, and hidden navigation labels, and they are available to some beta testers!https://t.co/WbW2432Pw8 pic.twitter.com/0R8OQJuENH
— WABetaInfo (@WABetaInfo) December 9, 2023
اس کے علاوہ دوسرا فیچر نیوی گیشن لیبلز کے حوالے سے ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت ایپ کے اوپر موجود بار اے ڈبیلو آر نیچے موجود نیوی گیشن لیبلز اسکرین پر اسکرولنگ کے دوران خودکار طور پر ہائیڈ ہوجائیں گے۔ اس طرح صارفین کو اسکرین پر زیادہ مواد دیکھنے کا موقع ملے گا۔
تیسرا فیچر پرانے میسجز کی تلاش کو آسان بنانے کے لیے ہے مذکورہ فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی چیٹ میں تاریخ کے ذریعے پرانے پیغامات کو ڈھونڈ سکیں گے۔
جیسا کہ اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ یہ فیچرز ابھی بیٹا ورژن میں دیے گئے ہیں تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین کے لیے انہیں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔