ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے کے لیے اہم ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، جس میں انہیں اکاؤنٹ ہیکنگ کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی ڈی آر اے) نے واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم اعلامیہ جاری کردیا، جس میں انہیں اکاؤنٹ ہیک ہونے کی صورت میں کرنے والے ضروری کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے بھارت کے 20 لاکھ صارفین پر بجلیاں گرا دیں
ٹی ڈی آر اے نے اپنے پیغام میں صارفین کو کہا کہ اگر واٹس ایپ اکاؤنٹ ہوجائے تو کمپنی کی تکنیکی ٹیم کو فوری [email protected] پر ای میل کریں، جس کے موضوع میں مائی اکاؤنٹ از ہیک لکھیں اور نیچے تفصیل لکھیں۔
واٹس ایپ کو فوری انسٹال کردیں اور دو روز بعد انسٹال کریں
📱🔓
What do you do if your #WhatsApp account hacked?
#HanKer #Tips #Security pic.twitter.com/TDYU4KtTiD— تدرا 🇦🇪 TDRA (@tdrauae) July 27, 2021
دوستوں، رشتے داروں کو فوری اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق مطلع کریں اور بتائیں کہ کسی بھی پیغام کا کوئی جواب نہ دیں۔