دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس موقع پر پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ماں کی محبت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسٹیکرز متعارف کروادیے۔
واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کروائے گئے اسٹیکرز میں ماؤں کو مختلف کردار نبھاتے دکھایا گیا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسٹیکرز کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس ہفتے سمیت ہر ہفتے کے آخر کو ہم ماؤں کے طور پر مناتے ہیں۔
واٹس ایپ کے ٹویٹ کے مطابق ہم ماؤں کے ساتھ گزرے ہر چھوٹے اور بڑے ان لمحات کو یاد کرتے ہیں جو ہمیں شکر گزار بناتے ہیں۔
This weekend (and every weekend!) we celebrate moms, remembering all the moments big and small that make us thankful. Happy Mother's Day to all the moms out there! 💚
The new "Mama Love" sticker pack, available now on WhatsApp: https://t.co/0c2euY7AkB pic.twitter.com/CFaKQEuNtc
— WhatsApp (@WhatsApp) May 7, 2021
واٹس ایپ نے اپنے پیغام میں دنیا بھر کی تمام ماؤں کو مدرز ڈے پر مبارک باد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے ارتھ ڈے کے موقع پر مختلف اسٹیکرز متعارف کروائے تھے اور صارفین کو بتایا تھا کہ وہ کس طرح زمین کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔