اشتہار

واٹس ایپ نے پھر بھارتیوں پر بجلی گرادی

اشتہار

حیرت انگیز

ںئی دہلی: واٹس ایپ  نے ایک بار پھر 29 لاکھ بھارتی اکاؤنٹس پر پابندی عائد کرڈالی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹا کی ملکیت والی میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے ایک بار پھر 29 لاکھ بھارتیوں کے اکاؤنٹس کو بند کردیا ہے۔

یہ بات بھارتی وزیر برائے آئی ٹی نے شکایتی پینل کمیٹی کو بتائی، انہوں نے بتایا کہ یہ اکاؤنٹ جنوری میں بند کئے گئے تھے۔

- Advertisement -

ادھر کمپنی ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ اکاؤنٹ کے خلاف صارفین کی جانب سے موصول شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی جس میں زیادہ تر بدسلوکی کرنے والے اکاؤنٹس کو بند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل ڈاؤن لوڈ کی رفتار میں 115 فیصد اضافہ

واضح رہے کہ ایلون مسک کے ٹوئٹر سی ای او بننے کے بعد سے بھارت اور ٹوئٹر کے درمیان سرد مہری کا سلسلہ جاری ہے۔

پہلے پہل ایلون مسک نے ٹوئٹر کے بھارتی نژاد سی ای او کو برطرف کیا، بعد ازاں ٹوئٹر نے بھارت میں کام کرنے والے نوے فیصد صارفین کو برطرف کیا جبکہ دس فیصد کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئیں۔

یاد رہے کہ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے بھارت بھر میں 40کروڑسے زیادہ صارفین ہیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں