منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

واٹس ایپ کا زبردست چیٹ فیچر جس سے کم لوگ واقف ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

واٹس ایپ کی جانب سے  صارفین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مختلف سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں، جن میں سے چند سے لوگ ناواقف ہیں۔

پیغام رسانی کے لیے استعمال موبائل ایپلی کیشن کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن کو کمپنی کی جانب سے نت نئی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

واٹس ایپ استعمال کرنے والے اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ انہیں دن بھر میں دوستوں کی جانب سے سیکڑوں پیغامات موصول ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

میسجز کی بھرمار کی وجہ سے صارفین بعض اوقات اہم ترین پیغام کو نظر انداز کردیتے ہیں یا کوئی ایسا پیغام جسے وہ دوبارہ پڑھنا چاہیں تو پڑھ نہیں پاتے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے ایک فیچر کو غیر ضروری قرار دے دیا

مگر اب گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم آپ کو بتارہے ہیں واٹس ایپ کے ایسے فیچر کے بارے میں، جس کے استعمال سے آپ اہم ترین یا ضروری پیغامات کو ایک جگہ جمع کرسکتے ہیں اور پھر انہیں ایک کلک پر باآسانی پڑھ سکتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ صارف کو پیغامات ادھر ، اُدھر تلاش نہیں کرنا ہوں گے۔

ویسے تو واٹس ایپ نے میسجز تلاش کرنے کے لیے سرچ کی سہولت بھی متعارف کرائی ہوئی ہے، مگر بعض اوقات یہ سر کا درد بن جاتی ہے کیونکہ اگر آپ کوئی بھی ایک لفظ سرچ بار میں تحریر کریں گے تو اُس سے ملتے جلتے پیغامات ظاہر ہونے لگیں گے۔

فیچر کیا ہے اور اس کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟

واٹس ایپ کے ایسے صارفین جو بہت زیادہ پیغامات کی وجہ سے ضروری پیغام کو تلاش نہیں کرپاتے وہ اسٹارڈ میسج کا آپشن استعمال کر کے اپنی پریشانی دور کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

اس کے لیے آپ کو کرنا یہ ہےکہ کسی بھی دوست یا گروپ پر بھیجے گئے  پیغام کو کلک کر کے رکھنا ہے، جس کے بعد اوپر ایک اسٹار کا آپشن ہوگا، اگر آپ اس کو دبا دیں گے تو میسج اسٹارڈ باکس میں جمع ہوجائے گا۔ اس فیچر کو آپ بک مارک بھی سمجھ سکتے ہیں۔

میسجز تلاش کرنے کا طریقہ

واٹس ایپ کھولنے کے بعد سیدھے ہاتھ پر اوپر کی جانب تین نقطے نظر آئیں گے، جن پر آپ کلک کریں گے تو چوتھے نمبر پر سیٹنگز سے پہلے اسٹارڈ میسجز کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کرنے کے بعد آپ اپنے بک مارک کیے گئے پیغامات تک پہنچ جائیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ ایسے پیغامات کو اگر کلک کر کے رکھیں گے تو یہ ان اسٹارڈ ہوکر عام پیغامات میں شامل ہوجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں