تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

واٹس ایپ کا نیا فیچر، ایک ساتھ کتنے فونز میں استعمال کیا جاسکے گا؟

میسجنگ کی مقبول سروس واٹس ایپ نے ایپ کو بیک وقت 4 موبائل فونز پر استعمال کرنے کی سہولت متعارف کروا دی۔

اس نئے فیچر کا حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے اور آنے والے ہفتوں میں اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کروایا جائے گا۔

واٹس ایپ کے صارفین کئی سالوں سے ایک سے زیادہ ڈیوائسز پر ایک ہی اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کی سہولت دینے کا مطالبہ کرتے آرہے تھے۔

کمپنی کے ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق اب صارفین کا مطالبہ پورا کیا جارہا ہے، اور صارفین بغیر کسی رکاوٹ کے اور سیکیورٹی یا رازداری پر سمجھوتہ کیے بغیر متعدد ڈیوائسز کے ذریعہ اپنی تمام واٹس ایپ تصاویر اور دیگر میڈیا تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

بلاگ میں بتایا گیا کہ ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ سے 4 اضافی اسمارٹ فونز لنک کیے جا سکتے ہیں اور دیگر آلات جیسے کمپیوٹر اور ٹیبلیٹ وغیرہ پر لاگ ان کرنے کے لیے صرف بنیادی فون سے ہی اجازت دی جا سکتی ہے۔

اس کے لیے صارفین کو ایک کیو آر کوڈ اسکین کرنا پڑے گا۔ واٹس ایپ کے مطابق اسے مختصر عرصے میں تمام صارفین کے لیے متعارف کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -