اشتہار

واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال متعدد فیچر متعارف کروائے جارہے ہیں جس کا مقصد ایپلی کیشن پر صارفین کا اعتماد برقرار رکھنا اور دوسری ایپلی کیشنز پر سبقت لے جانا بھی شامل ہے۔

اب واٹس ایپ کے یوزر انٹرفیس میں ایسی تبدیلی کی گئی ہے جو اس ایپ کے استعمال کا تجربہ بدل دے گی۔

- Advertisement -

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے یوزر انٹرفیس میں تبدیلی کے بعد اوپر موجود ٹیبز نیچے منتقل کی جا رہی ہیں۔

اس تبدیلی کے بعد اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں واٹس ایپ کا ڈیزائن نمایاں حد تک بدل جائے گا یا یوں کہہ لیں کہ بالکل نیا محسوس ہونے لگے گا۔

اس ڈیزائن میں اوپر موجود چیٹس، کمیونٹیز، اسٹیٹس اور کالز کے ٹیب نیچے منتقل کر دیے جائیں گے جو کافی زیادہ بہتر محسوس ہوتے ہیں۔

آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے اس طرح کا یوزر انٹرفیس کافی عرصے سے استعمال کیا جارہا ہے مگر اینڈرائیڈ میں کئی برس بعد ایپ کے ڈیزائن کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

اس وقت یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے نئے بیٹا ورژن میں کچھ صارفین کو دستیاب ہے جبکہ جلد ہی یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس تبدیلی سے صارفین کو ایپ کے مختلف سیکشنز کی نیوی گیشن میں زیادہ مدد مل سکے گی۔

کچھ عرصے قبل بھی اس فیچر کے بارے میں رپورٹ سامنے آئی تھی مگر اس وقت یہ تیاری کے مرحلے سے گزر رہا تھا اور اب اسے بیٹا ورژن کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اینڈرائیڈ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے واٹس ایپ کے یوزر انٹرفیس میں تبدیلی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں