تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا مسئلہ حل کردیا

سان فرانسسکو: دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی انتظامیہ نے گروپ ایڈمینز اور گروپ میں شامل ہونے کے خواہشمند صارفین کا بڑا مسئلہ حل کردیا ہے۔

واٹس ایپ پر اب تک ہر گروپ میں صرف 256 ارکان کو ہی شامل کیا جا سکتا تھا، جس کے وجہ سے گروپ میں شامل ہونے کے خواہش مند کئی افراد تعداد پوری ہونے کے باعث گروپس میں شامل نہیں ہوپاتے تھے، اس پر صارفین اور گروپ ایڈمنز شکوہ کرتے بھی نظر آتے ہیں، تاہم اب واٹس ایپ نے اس پریشانی کو حل کردیا ہے۔

واٹس ایپ نے کسی بھی گروپ میں ممبرز کی استعداد بڑھاتے ہوئے ارکان کی تعداد دگنی یعنی 512 کردی ہے۔ واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ بیٹا انفو کے مطابق انتظامیہ نے نیا فیچر 5 مئی کو متعارف کروادیا ہے، تاہم فوری طور پر دنیا بھر کے صارفین مذکورہ فیچر تک رسائی حاصل نہیں کر پائیں گے۔

یہ بھی پڑھین: واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کردیا

نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ایک سے ڈیڑھ ہفتہ انتظار کرنا پڑے گا، جس کے بعد تقریبا تمام صارفین کو اس تک رسائی دے دی جائے گی۔ مذکورہ فیچر کو اگرچہ دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، تاہم فوری طور پر اس سے برازیل سمیت دیگر چند ممالک کے لوگ استعمال نہیں کر پائیں گے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے حال ہی میں کسی بھی میسیج پر ’ری ایکشن‘ کے ذریعے رائے کا اظہار کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا، ری ایکشن فیچر بلکل ایسے ہی کام کرے گا، جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور مسینجر کے میسیج پر صارفین ایموجیز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -