تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والے مارک زکربرگ خود بھی سگنل ایپ پر آگئے؟ بڑا دعویٰ

سان فرانسسکو: سیکیورٹی محقق ڈیووالکر نے دعویٰ کیا ہے کہ واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والے مارک زکربرگ حریف سمجھی جانی والی میسجنگ ایپ ‘سگنل’ کا خود بھی استعمال کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی متنازع پالیسی کے بعد سنگل ایپ متبادل کے طور پر ابھری اور مختلف ڈاؤن لوڈنگ پلیٹ فارمز پر صارفین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ اب یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فیس بک اور واٹس ایپ کے مالک مخالف ترین ایپلی کیشن کا خود بھی استعمال کرتے ہیں۔

ڈیووالکر نے یہ دعویٰ لیک ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا جس میں مارک زکربرگ کے سنگل ایپ چلانے کا اسکرین شاٹ شامل ہے۔ سیکیورٹی محقق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسکرین بھی پوسٹ کردی۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مارک زکربرگ مخالف ایپ کو چیک کرنے کے لیے استعمال کررہے ہوں لیکن یہ بھی باتیں کی جارہی ہیں کہ سنگل محفوظ پلیٹ فارم ہونے کی وجہ سے فیس بک کے بانی کے زیر استعمال رہا۔ ڈیو والکر نے یہ بھی بتایا کہ مارک زکربرگ کا مبینہ اکاؤنٹ 5 اپریل سے بند ہے۔

فیس بک کے 53 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک، کہیں آپ کا نمبر تو شامل نہیں؟ تصدیق کریں

ان کا مزید کہنا تھا کہ مارک زکربرگ مظاہر ٹیلی گرام پر نہیں ہیں۔ اس انکشاف کے بعد سگنل نے بھی مارک زکربرگ کو طنز کا نشانہ بنایا اور کہا واٹس ایپ کے ٹرمز آف سروس قبول کرنے کی 15 مئی کی ڈیڈلائن قریب آگی ہے، تو مارک زکربرگ مثال قائم کرنے میں سبقت لے گئے ہیں۔

مذکورہ بالا صورت حال پر فیس بک کی جانب سے تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

Comments

- Advertisement -