اشتہار

واٹس ایپ پر پیغام رسانی کرنیوالے صارفین کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

میٹا نے دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کے لیے ایک نئے پن میسج فیچر کا اعلان کردیا ہے جو صارفین کو ہوم ونڈو میں ایک چیٹ کو پِن کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

حال ہی میں ویو ونس آڈیو میسج بھیجنے کا فیچر میٹا کی زیرملکیت ایپ کا حصہ بنا تھا، اب واٹس ایپ میں میسجز کو پِن کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

- Advertisement -

WhatsApp

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق پن کیے گئے میسجز صارفین کو گروپ اور انفرادی دونوں چیٹس میں اہم پیغامات کو نمایاں کرنے کی سہولت دیتے ہیں، اس فیچر کو صارفین کے وقت کی بچت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ اہم پیغامات کو تیزی سے تلاش کرنا آسان ہو۔

اس سے قبل واٹس ایپ صارفین چیٹس کو پن کرسکتے تھے مگر چیٹس کے اندر میسجز کو پن کرنا ممکن نہیں تھا مگر اب ایسا کرنا ممکن ہوگا۔

ٹیک کمپنی نے کہا کہ واٹس ایپ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ٹیکسٹ، پولز، تصاویر، ایموجیز اور بہت کچھ سمیت تمام پیغامات کی اقسام کو پن کیا جاسکتا ہے اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رکھا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے یہ فیچر پن چیٹس کی طرح ہی کام کرتا ہے یعنی چیٹ کے اندر کسی ایک میسج کو پن کیا جا سکتا ہے، جو اس چیٹ ونڈو کو اوپن کرنے پر سب سے اوپر نظر آئے گا مگر پن چیٹس کے برعکس پن میسج مخصوص وقت کے بعد ہٹ جائیں گے۔

جب کوئی صارف کسی میسج کو پن کرے گا تو اس کے سامنے 24 گھنٹے، 7 دن اور ایک مہینے کے آپشن نظر آئیں گے اور بائی ڈیفالٹ ایک پن میسج 7 دن بعد ازخود ہٹ جائے گا۔ یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں