اشتہار

’جس چیٹ کو چاہے محفوظ کریں‘ واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چیٹ لاک کا نیا فیچر متعارف کروا دیا۔

میٹا کی جانب سے رواں سال واٹس کے متعدد فیچر متعارف کروائے جائیں گے جس کا مقصد صارفین کو نئی سہولیات فراہم کرنا اور دیگر ایپلی کیشنز پر سبقت حاصل کرنا ہوتا ہے۔

تاہم اب میٹا کے بانی مارک زکر برگ نے گزشتہ روز اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر واٹس ایپ کے نئے فیچر ‘چیٹ لاک’ کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ میں لکھا گیا کہ ‘کمپنی آپ کے پیغامات کو نجی اور محفوظ رکھنے کے لیے نئے طریقے تلاش کرنے کا جذبہ رکھتی ہے اور آج ہم صارفین کے لیے چیٹ لاک کا نیا اور شاندار فیچر متعارف کرنے لے لیے پُرجوش ہیں’۔

اس فیچر کے تحت صارفین کی تمام چیٹس محفوظ ہوجائیں گی کیونکہ صارف جس چیٹ کو چاہے لاک کرسکے گا یعنی اس پر پاس ورڈ لگا دیا جائے گا جس تک رسائی اس صارف کی ہی ممکن ہوگی۔

چیٹ لاک کرنے کی صورت میں واٹس ایپ پر ہی ایک الگ فولڈر بن جائے گا جیسے اس سے قبل ‘آرکائیو چیٹ’ کا بنتا تھا، چیٹ لاک کے فولڈر میں وہ تمام چیٹس ہوں گی جنہیں صارف نے لاک کیا ہوگا۔

میٹا کی جانب سے فیچر کو استعمال کرنے کے طریقے سے متعلق یوٹیوب پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جسے دیکھتے ہوئے صارفین فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں