تازہ ترین

دنیا بھرمیں واٹس ایپ سروس کچھ دیر ڈاؤن رہنے کے بعد بحال

کراچی : پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں واٹس ایپ سروس کچھ دیرڈاؤن رہنے کے بعد بحال ہوگئی، سروس ڈاؤن ہونے سے صارفین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ کی سروس بحال ہوگئی، سروس متاثر ہونے کے باعث صارفین کو دنیا بھر میں پیغام بھیجنےاور موصول کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

سوشل میڈیا سروسز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاﺅن ڈیٹیکٹر کے مطابق واٹس ایپ سروس ڈاؤن کے مسائل یورپ میں رپورٹ کئے گئے لیکن بعد ازاں امریکا اور ایشیائی ممالک کے صارفین متاثر ہوئے  تاہم میسجنگ اپلیکشن کے ڈاﺅن ہونے کی وجہ واضح نہیں۔

بھارت، مصر، ترکی، آئرلینڈ، روس، ملائیشیا میں واٹس ایپ سروس آدھے گھنٹے سے زائد ڈاؤن رہی جبکہ چیک ری پبلک،اسپین سمیت کئی ممالک میں بھی واٹس ایپ صارفین کومشکلات درپیش رہیں۔

واٹس ایپ سروس کا متاثر ہونا دنیا بھر میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور متعدد صارفین نے واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہونے پر ٹوئٹر پر تشویش کا اظہار کیا۔

واٹس ایپ حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی دورکرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کو رابطوں کا سب سے بہترین ذریعہ مانا جاتا ہے اور دنیا بھر میں صارفین اسمارٹ فون کے ذریعے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ناصرف ٹیکسٹ میسیج کرتے ہیں بلکہ وڈیوز بھی شیئر کرتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -